ویب ڈیسک: لاہور میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران پرائیویٹ اسکولز کھولنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق تعطیلات کے دوران اسکولوں میں کسی بھی قسم کی تعلیمی یا غیر نصابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔