پرائیوٹ سکول کی چھت گرنے کے بعد پنجاب حکومت کے نئے احکامات

پرائیوٹ سکول کی چھت گرنے کے بعد پنجاب حکومت کے نئے احکامات

(ویب ڈیسک) نجی سکول کی چھت گرنے کے بعد پنجاب حکومت کے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب ہر سکول کو محکمہ بلڈنگ سرٹیفیکٹ جاری کرے گا۔تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی او ایجوکیشنز کو سختی سے  ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ کے سرٹیفکیٹ کے بعد  کوئی واقعہ ھوا تو ذمہ دار متعلقہ افسر ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان  میں نجی تعلیمی ادارے میں چھت گرنے سے 4 معصوم طالبات جاں بحق جبکہ 2 اساتذ ہ سمیت 20سے زائد بچے زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  نوٹس لیتے ہوئے سکول کی چھت گرنے سے3 طلباء کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا  تھا  اور سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Watch Live Public News