ویب ڈیسک: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی نے تین امیدواروں کے ناموں کی سمری وزیرِ اعظم کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی سرچ کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔ وزیرِ اعظم ان تین ناموں میں سے ایک کا انتخاب کرکے نئے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دیں گے۔
سمری میں جن امیدواروں کے نام شامل ہیں، وہ ہیں:
ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، ڈاکٹر نیاز احمد اختر، قائداعظم یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر اور ڈاکٹر محمد علی شاہ، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر۔
واضح رہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کا عہدہ جولائی سے خالی ہے، اور سیکرٹری وزارتِ تعلیم ندیم محبوب قائم مقام چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔