پنجاب حکومت کا سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پنجاب حکومت کا سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد طلبہ و طالبات اپنے ہی تعلیمی اداروں میں میٹرک کے بعد ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کے عمل کے لیے پنجاب بھر کے ہائی سکولوں سے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ سکولوں کی عمارت، دستیاب سہولیات اور دیگر ضروری معیار کا جائزہ لینے کے لیے تھرڈ پارٹی انسپکشن بھی کرائی جائے گی، جس کے بعد مقررہ معیار پر پورا اترنے والے سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت تقریباً 6 ہزار ہائی سکول موجود ہیں، جن میں سے 5 ہزار 800 سکول مطلوبہ معلومات محکمہ تعلیم کو فراہم کر چکے ہیں، جبکہ 795 ہائی سکولوں نے مناسب جگہ، بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی بنیاد پر ہائر سیکنڈری سکول میں اپ گریڈ کیے جانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تعلیمی حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد طلبہ کو اپنے علاقوں میں ہی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا، تعلیمی رسائی میں اضافہ کرنا اور سکول چھوڑنے کے رجحان میں کمی لانا ہے۔

Watch Live Public News