’حکومت نے صرف نوازشریف کے منصوبوں پر تختیوں پر تختیاں لگائیں‘

’حکومت نے صرف نوازشریف کے منصوبوں پر تختیوں پر تختیاں لگائیں‘
لاہور ( پبلک نیوز) شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ساڑھے تین سال نوازشریف کے منصوبوں پر تختیوں پر تختیاں لگائیں۔ اگر تختیاں لگانے کا شوق تھا تو آپ کو تختیاں لگانے پر لگا دیتے۔ خان صاحب کے پی میں شکست پر تختیاں لگا رہے ہیں۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تختیوں سے بات نہیں بنے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ جنہوں نے ووٹ دئیے ان کو بھی آپ نے برباد کیا۔ وقت آ گیا ان کا گریبان ہو اور عوام کا ہاتھ ہو۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔ قائد اعظم کی روحیں تڑپتی ہوں گی چوہتر سال کے بعد کون سا حکمران آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی ہونے کے باوجود بجلی نہیں گیس ہونے کے باوجود گیس نہیں۔ جتنی مہنگی گیس خریدی ہے اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی پر لگ گئے چاول گیس ادویات مالم جبہ کے بڑے بڑے سکینڈل آئے لیکن کسی پر جوں نہ رینگی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے جسے تین سال پہلے کہا تھا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے تیاری کریں۔ مہنگائی و حکومت کے خلاف جو دھاندلی کی پیداوار ہے اس کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ اگر حکومت سے جان نہ چھڑوائی تو پاکستان کا خدا حافظ ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔