ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

ریحام خان نے تیسری شادی کرلی
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے تیسری شادی کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ریحام خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس سے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی ۔ بعد ازاں حمزہ اظہر سلام نامی صحافی نے ریحام خان کے ساتھ ان کے شوہر کی تصویر ٹوئٹ کی تھی ، جس میں ریحام خان کو سفید میکسی جب کہ ان کے شوہر کو تھری پیس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں ریحام خان کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ ان کے شوہر کا نام مرزا بلال بیگ بھی درج کیا اور اس ٹوئٹ کو ریحام خان کی جانب سے بھی ری ٹوئٹ کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ ریحام خان نے 1990 میں پہلی شادی کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی تھی اس شادی سے ان کے 3 بچے ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اس کے بعد ریحام خان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں تاہم عمران اور ریحام کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔