آئی سی سی ویمنزچیمپیئنزشپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے نام

آئی سی سی ویمنزچیمپیئنزشپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے نام
کیپشن: آئی سی سی ویمنزچیمپیئنزشپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے نام

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آسٹریلیا نےمسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئنز شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا ویمنز ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست  ہے۔

آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے 39 پوائنٹس  کے ساتھ ویمنز چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور ساؤتھ افریقہ کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ریس سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ 

پاکستان ویمنز ٹیم 17 پوائنٹس کےساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کی پہلی  6 ٹیمیں اگلے سال ہونےوالےویمنز ورلڈکپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ آسٹریلیا،انگلینڈ،بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں  ورلڈکپ کے لئےبراہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔