راحت فتح علی خاں کی بنگلہ دیش میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم سے ملاقات

راحت فتح علی خاں کی بنگلہ دیش میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم سے ملاقات
کیپشن: سروں کے بادشاہ معروف گلوکار راحت فتح علی خاں کے بنگلہ دیش میں چرچے

ویب ڈیسک: سروں کے بادشاہ معروف گلوکار راحت فتح علی خاں کے بنگلہ دیش میں چرچے۔جہاں معروف گلوکار نےماضی کی عظیم اداکارہ شبنم سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خاں کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف نے عشائیہ دیا۔ 

عشائیے میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم بھی شریک ہوئیں اور راحت فتح علی خاں کو عظیم گلوکار قرار دیدیا۔ 

راحت فتح علی خاں مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔

دوسری جانب راحت فتح علی خان کا بنگلہ دیش میں تاریخی کنسرٹ ہوا۔ آرمی اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شاندار پرفارمنس پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا۔  

Watch Live Public News