(ویب ڈیسک ) سانحہ 9 مئی کے سزا یافتہ مجرمان کی جیل منتقلی شروع کردی گئی.
سانحہ نو مئی کے سزایافتہ مجرمان کی جیل منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا، فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 11 مجرمان کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیے گئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیل منتقل کیے جانے والے سات مجرمان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ۔ دو مجرمان کو 6 سال ایک چار سال ایک کو کو دو سال سزا سنائی گئی ۔ سزایافتہ 8 مجرمان کا تعلق لاہور ، ایک اسلام آباد ، ایک راولپنڈی ، ایک نوشہرہ سے ہے ۔
حکام کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سانحہ نو مئی کے مجرمان سزا مکمل کریں گے ۔ لاہور کے علی شان ، جان محمد خان ، ضیاء الرحمان ، فہیم حیدر ، محمد حاشر جیل منتقل کیے گئے ہیں ، لاہور کے عاشق خان ، بلاول منظور، بھی جیل منتقل کردیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے عبدالہادی ، راولپنڈی کے عمران محبوب بھی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ، نوشہرہ کے داؤد خان کو بھی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔