پی آئی اے کی نجکاری ،کامیاب بولی دینے کے بعد عارف حبیب کا پہلا بڑا بیان

پی آئی اے کی نجکاری ،کامیاب بولی دینے کے بعد عارف حبیب کا پہلا بڑا بیان

(ویب ڈیسک ) عارف حبیب کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، پی آئی اے کے ملازمین قابل اور تجربہ کار ہیں۔

کامیاب بولی دینے کے بعد عارف حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، پی آئی اے کے ملازمین قابل اور تجربہ کار ہیں، پی آئی اے کے ملازمین کی مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت پی آئی اے فلیٹ میں 18سے 19 جہاز ہیں اس میں سے 13 سے 14 آپریشنل ہیں،پہلے فیز میں جہازوں کی تعداد بڑھا کر 38 اور پھر 65 تک لے جائیں گے،پھر ڈیمانڈ کے مطابق تعداد کا تعین کریں گے۔

  عارف حبیب نے کہا کہ  ائیر لائن کے ملازمین کو اعتماد دیں گے، ملازمین کے تجربے کا پورا پورا فائدہ اٹھائیں گے، ائیر لائن کو مزید توسیع دیں گے تو ملازمتوں کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Watch Live Public News