(ویب ڈیسک ) اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے غزہ کبھی نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نےمقبوضہ مغربی کنارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے اندر تک موجود ہیں، کبھی غزہ نہیں چھوڑیں گے۔ غزہ میں دفاع کے لیے ہیں تاکہ جو کچھ ہوا دوبارہ نہ ہو۔
یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنی قوت پر اعتماد رکھتے ہیں،صحیح وقت پر شمالی غزہ میں بھی شہری اور فوجی یونٹ تعمیر کریں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم وزراء ہیں، ہمیں یہ اقدامات سرکاری طور پر نافذ کرنے ہیں۔
یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔
خیال رہے کہ غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلاء کرنا ہے۔