ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران فروری کے آخر اور مارچ کے آغاز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
سمندری ہواؤں کے اثر سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان بھی ہے، تاہم شہر کے مرکزی علاقوں میں بارش کی توقع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے، اس لیے شہریوں کو مناسب احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہری پانی کی کمی اور دیگر موسمی حالات کے حوالے سے پیشگی تیاری کریں۔