(ویب ڈیسک ) امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ “جو ممالک کھیل کھیلیں گے انہیں زیادہ محصولات کا سامنا کرنا ہوگا”۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ جو بھی ممالک امریکی سپریم کورٹ کے ایک اہم ٹیرف سے متعلق فیصلے کے بعد “کھیل کھیلنے” کی کوشش کریں گے، انہیں اس سے کہیں زیادہ محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ سال قومی ایمرجنسی کے قانون کے تحت عائد کیے گئے ٹیرف غیر قانونی تھے، جس کے بعد پہلے سے طے شدہ یا زیرِ غور تجارتی معاہدوں کے حوالے سے دیگر ممالک میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ جو بھی ملک سپریم کورٹ کے اس مضحکہ خیز فیصلے کے ساتھ ‘کھیل کھیلنے’ کی کوشش کرے گا، خصوصاً وہ ممالک جنہوں نے برسوں بلکہ دہائیوں سے امریکہ کا ‘استحصال’ کیا ہے، انہیں ان محصولات سے کہیں زیادہ اور سخت ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا جن پر وہ حال ہی میں رضامند ہوئے ہیں۔