ویب ڈیسک : انتظار ختم ہوا ،، Galaxy S25 Ultra سام سنگ نے اپنا ایس سیریز کا جدید ترین موبائل فون ریلیز کردیا۔پری بکنگ آرڈرز کا آغاز کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سام سنگ ایس 25 سِلم کو یورپ، ایشیا اور پیسیفک کے کچھ ممالک میں مرحلہ وار فروخت کیا جائے گا جبکہ یہ فون کینیڈا اور امریکا کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
سیریز کے سب سے اہم فون ایس 25 الٹرا میں پتلی بیزلز کی بدولت 6.9 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ۔ یہ گلیکسی ڈیوائسز کے لیے بنائے گئے اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پروسیسر سے لیس ہے۔ صارفین اینڈروئڈ 15 سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اسی طرح اس فون میں ڈائنیمک ایل ٹی پی او ایمولِڈ ٹو ایکس کا ڈسپلے دیا گیا ہے جسے 2600 نِٹس کی پِیک برائٹنس کی سہولت فراہم ہوگی۔
اب رہی بات قیمت کی تو یہ فون 1299 ڈالر کی قیمت کے ساتھ شروع ہورہاہے۔

سام سنگ ایس 15 الٹرا وائڈ کا مین کیمرہ 200 میگا پکسل ہوگا جبکہ اس میں ایک 10 میگا پکسل، اور 50،50 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہوگا جو کے ایچ ڈی آر، ایچ ڈی آر 10 پلس اور فور کے ویڈیو کو سپورٹ کرتا ہے۔
ایس 25 الٹرا میں لی اون 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ڈالی گئی ہے جو 45 واٹ کے وائر اور 25 واٹ کے وائرلیس چارچنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

فلیٹ سائیڈ متعارف کرائی گئی ہے جس سے یہ کچھ بھاری نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں یہ پچھلے سال کی ڈیوائس سے چھوٹا اور ہلکا ہے
Bixby اب ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ نہیں ہے۔ یہ اب بھی موجود ہے لیکن اب ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ گوگل جیمنی ہے ۔

فون میں شامل ایس پین، نوٹ کے دور کا ایک اور ہول اوور اب بلوٹوتھ کو سپورٹ نہیں کرتا ہے، ایس 25 الٹرا میں شامل ایس پین صرف ایک بنیادی اسٹائلس ہے، کوئی مزید فیچرز متعارف نہیں کرائے گئے۔
ویڈیو کی طرف، سام سنگ اب اپنی مرضی کے مطابق LUT کے ساتھ Galaxy Log پروفائل پیش کرتا ہے۔

سب سے دلچسپ تبدیلیاں One UI 7.0 میں سافٹ ویئر میں متعارف کرائی گئی ہیں۔ سب کا تعلق AI کے ساتھ ہے فون میں موجود میں تمام ایپس میں AI کا استعمال کرنے کی صلاحیت ہے۔ ۔ یہ سب سے پہلے Google Workspace اور Samsung مقامی ایپس میں WhatsApp اور Spotify کے اضافے کے ساتھ کام کرے گا۔