ٹرمپ کو قاتلانہ حملے سے بچانے والا ایجنٹ سیکرٹ سروس کا سربراہ مقرر

Donald Trump Appoints Sean Curran As Secret Service Director
کیپشن: Donald Trump Appoints Sean Curran As Secret Service Director
سورس: google

ویب ڈییسک : صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں قاتلانہ حملے سے بچانے والے سیکرٹ ایجنٹ کو  امریکی سیکرٹ سروس کا سربراہ  مقررکردیا ۔

شان کیرن ان ایجنٹوں میں شامل تھا جو جولائی  میں پنسلوانیا  ریلی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت پر تعینات تھے تاہم جب  فائرنگ ہوئی تو وہ چھلانگ لگا کر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آگئے تھے ۔

فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، " شان ایک عظیم محب وطن ہے، جس نے گزشتہ چند سالوں میں میرے خاندان کی حفاظت کی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ میں ان پر اعتماد کرتا ہوں کہ وہ ریاستہائے متحدہ کی خفیہ سروس کے بہادر مرد اور خواتین کی قیادت کریں گے۔"

ٹرمپ نے بیان میں کہا، ’’اس نے مجھے قاتل کی گولی سے بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔

قاتلانہ حملے کے  بعد سابق صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے کی گئی ایک  انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹ سروس "بیوروکریٹک، مطمئن اور جامد" ہو چکی ہے اور اگر اصلاح نہ کی گئی تو ایسا ہی ایک اور حملہ "ہو سکتا ہے اور ہو گا"۔

 تاہم اس حملے کے بعد سیکرٹ سروس کے اس وقت کے سربراہ کمبرلی چیٹل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

 یادرہے امریکی سیکرٹ سروس کے سربراہ کا تقرر صدر کرتا ہے اور اسے سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

سی بی ایس نیوز کے مطابق،   شان کیرن کو گزشتہ ماہ   صدر کی  انچارج Presidential Protective Detail ڈپٹی سپیشل ایجنٹ کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔

شان سابق صدر اوباما کے ساتھ بھی حفاظتی ڈیوٹی کرچکے ہیں ۔

Watch Live Public News