لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک: موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی، ملک کے مختلف شہروں میں رات بھر بارش ہوتی رہی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بادل جم کر برسے، حیدرآباد، لاڑکانہ اور ٹھٹھہ میں بارانِ رحمت ہوئی۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، لاہور کے متعدد علاقوں میں بارش سے سڑکیں جل تھل ہوگئیں، شہر میں اوسطاً 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد، سرگودھا، وہاڑی اور پیر محل میں بھی بادل برستے رہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ پشاور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ چشتیاں، بہاولنگر، شورکوٹ، خان پور اور منچن آباد میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ گلیاں اور بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

Watch Live Public News