اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 11مریض جابحق ہو گئے.
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1425 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 53623 ہے. ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 23472مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.
ملک میں1000034مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 22939اموات ہو چکی ہیں.