ڈونلڈٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے،جمعہ کو اہم ملاقات طے ہے،ٹیمی بروس

ڈونلڈٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے،جمعہ کو اہم ملاقات طے ہے،ٹیمی بروس
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے،جمعہ کو اہم ملاقات طے ہے،ٹیمی بروس

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں، اور جمعہ کو ایک اہم پاکستانی رہنما سے ان کی ملاقات طے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر علاقائی امور پر گفتگو کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاک-بھارت تعلقات کو آگے بڑھانے کا طریقہ جانتا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا کہ وہاں حماس کا اثر کمزور ہو چکا ہے، اور اس کے بعض عناصر امدادی سامان لوٹنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے تحت غزہ روانہ ہو رہے ہیں، اور ایک وقت آئے گا جب غزہ کی تعمیر نو کا عمل بھی شروع ہو گا۔

روس اور یوکرین تنازع سے متعلق ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ امریکا عالمی ہیلتھ معاہدے میں شامل نہیں ہو گا۔

Watch Live Public News