ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے
کیپشن: ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

ویب ڈیسک: کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "جنگ بندی" سے متعلق دعوؤں پر شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوؤں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا، راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے لیکن یہ سچ ہے،پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے  بھارت اور پاکستان کے درمیان "جنگ بندی" کا اعلان کیا ۔

راہول گاندھی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپا نہیں جاسکتا،یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے،دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ، اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہئے،حالات اچھے نہیں  ہیں، پوری قوم جانتی  ہے،وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ جو لوگ خود کو 'دیش بھکت' کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں، ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے، وزیراعظم نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی۔

Watch Live Public News