ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو اپنے بولڈ لک کی وجہ سے صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
مامیا شاہ جعفر اپنے شوہر فاروق گل جو ایک فوٹوگرافر، کریٹو ڈائریکٹر اور ڈیزائنر ہیں ان کے ساتھ تھائی لینڈ کے خوبصورے جزیرے کوہ سموئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے تھائی لینڈ کے ٹرپ سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی صارفین نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ مسلمان ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کے بولڈ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی نہ پہنتیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مامیا میں بڑی ہمت ہے وہ ایسے کپڑے پہن کر روزانہ پاکستانی عوام کو ٹکر دیتی رہتی ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مامیا جیسے لوگوں کے لیے شہرت حاصل کرنے کا یہ واحد طریقہ ہے، خاص طور پر جب آپ کے پاس کوئی ٹیلنٹ نہ ہو۔

واضح رہے کہ مامیا شاہ جعفر نے ہم ٹی وی کے مشہور سیریل ’میسنی‘ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے ’میسنی‘ میں دوہرا کردار ادا کیا۔ ان کی آن اسکرین جوڑی بلال قریشی کے ساتھ مداحوں کو بہت پسند آئی۔
وہ ’جھوک سرکار‘، ’کالج گیٹ‘، ’فرار‘ اور ’جان سے پیارا جونی‘ جیسے ڈراموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ مامیا فن کی دلدادہ ہیں، انہیں رقص، اداکاری اور مصوری کا شوق ہے۔