پنجاب سے بلوچستان میں  گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی، نئے اوقات کار جاری

پنجاب سے بلوچستان میں  گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی، نئے اوقات کار جاری

ویب ڈیسک: (دانش منیر) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب سے بلوچستان میں  گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی لگادی ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے کوئی مسافرگاڑی بلوچستان داخل نہیں ہوسکے گی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان   محمد عثمان خالد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

پابندی کا اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیےکیاگیا ،  نئے ضوابط کے تحت بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ قافلوں کی صورت میں اورسیکیورٹی حصار کے ساتھ روانہ کی جائے گی۔

  سخی سرور اور بواٹہ چیک پوسٹوں پرسخت پابندیاں نافذ  کی گئیں، تمام بس اڈوں پر سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسافروں اور ڈرائیورز کی روانگی سے قبل ویڈیو ریکارڈنگ لازمی قرار دی گئی۔ 

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔