کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔ صحافی کی جانب سے سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں تاہم قانونی ٹیم کے مشورے کے بعد عمران خان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے مشورے کو مسترد کر دیا تھا۔