اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک میں ایک دن کے دوران کورونا سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 کیس رپورٹ ہوئے، این سی او سی حکام کے مطابق مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ نو چھ فیصد رہی، 62 ہزار 61 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے ٗ 3ہزار 084افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 62ہزار 620ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ17ہزار 681مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ تاحال 9لاکھ 005ہزار 52مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ افسوسناک طور پر کورونا سے تاحال20ہزار 251موات ہو چکی ہیں ٗ جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 62,061ٹیسٹ کئے گئے۔