پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کر دیا
کیپشن: پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں.جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں. پاکستان عالمی دہشتگردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے. پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں. بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے.

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم بین الاقوامی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی قیادت پر ذمہ داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ پاکستان امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔عالمی برادری بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لے۔

Watch Live Public News