مودی زبانی دعوے کرکےعوام کوگمراہ کررہے ہیں،راہول گاندھی

مودی زبانی دعوے کرکےعوام کوگمراہ کررہے ہیں،راہول گاندھی
کیپشن: مودی زبانی دعوے کرکےعوام کوگمراہ کررہے ہیں،راہول گاندھی

ویب ڈیسک: بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ " کھوکھلی تقریریں بند کریں" اور ملک کو اصل سوالات کے جواب دیں۔

راہول گاندھی نے مودی سے تین اہم سوالات پوچھے:

آپ نے پاکستان کے دہشت گردی سے متعلق بیان پر بھروسہ کیوں کیا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھارتی مفادات کی قربانی کیوں دی؟
آپ کا غصہ صرف کیمرے کے سامنے ہی کیوں دکھائی دیتا ہے؟

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارت کی عزت کا سودا کیا اور صرف زبانی دعوے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

ادھر کانگریس پارٹی نے بھی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بیرون ملک سفارتی وفود کو بھیجنا دراصل "ویپنز آف ماس ڈسٹریکشن" یعنی عوام کی توجہ ہٹانے کا ہتھیار بن چکا ہے۔

یہ تنازع اُس وقت شدت اختیار کر گیا جب کانگریس نے "آپریشن سندور" کے دوران حکومت کا ساتھ دیا، لیکن سیزفائر کے اعلان کے بعد راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید شروع کر دی۔

Watch Live Public News