طلبہ پر کریک ڈاؤن:بھارتی  اپوزیشن کا پارلیمنٹ مارچ،  مودی کے  دست راست امیت شاہ سے جواب طلب

طلبہ پر کریک ڈاؤن:بھارتی  اپوزیشن کا پارلیمنٹ مارچ،  مودی کے  دست راست امیت شاہ سے جواب طلب

(ویب ڈیسک)  بھارتی اپوزیشن  کی جانب سے   مودی کے دست راست امیت شاہ سے پارلیمنٹ میں باضابطہ بیان دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن اراکین نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔ احتجاج 20 جولائی کے طلبہ مارچ پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف کیا گیا۔

اپوزیشن نے امیت شاہ سے پارلیمنٹ میں باضابطہ بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس کارروائی کے احکامات دینے والوں کی نشاندہی کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن نے کریک ڈاؤن کی آزادانہ اور غیرجانب دار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بعض رہنماؤں نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کرانے پر زور دیا۔

طلبہ تنظیموں اور اپوزیشن رہنماؤں نے امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے گرفتار طلبہ کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ طلبہ کے خلاف درج مقدمات اور ایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپوزیشن نے زخمی طلبہ کو انصاف اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ امیت شاہ 2010 میں سہراب الدین شیخ، کوثر بی اور تلسی رام پرجاپتی کے مبینہ جعلی پولیس مقابلہ  کیس میں گرفتاری کے بعد تقریباً تین ماہ جیل میں رہ  چکے ہیں۔

Watch Live Public News