ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
کیپشن: ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے 23 اور 24 مئی کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک نیا سسٹم مسلسل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جب کہ 24 مئی کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں متوقع ہے، جو بارشوں کا باعث بنے گا۔

بارش کا امکان ان علاقوں میں ظاہر کیا گیا ہے:

شمالی علاقے: کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد
وسطی پنجاب: لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ
خیبر پختونخوا: پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ہری پور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم
جنوبی اضلاع: بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان
بلوچستان کے شمالی علاقے: ژوب، زیارت، بارکھان
جنوبی پنجاب: ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا عوام کو موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے اور سفر یا دیگر سرگرمیوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News