ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد واقعات پر بھارتی میڈیا جشن مناتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا قبل از وقت بھارتی میڈیا کو کیسے پتہ چل جاتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے میڈیا بریفنگ کے دوران مختلف ویڈیو کلپس بھی دکھائے۔ جس میں بھارتی میڈیا کو بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر خوشیاں مناتے دکھایا گیا۔
کراچی میں چینی باشندوں پرحملے میں بھی بھارت ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا پربیٹھ کرپاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکیاجاتاہے۔پاکستان میں دہشتگردی کےواقعہ پربھارت میں جشن منایاجاتاہے۔دنیا نے دیکھ لیاکہ یہ بھارت اور فتنہ الہندکامکروہ چہرہ ہے۔بی ایل اےکےدہشت گردبھارتی چینلزپرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتےہیں۔