خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
کیپشن: خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 26 مئی سے 29 مئی تک تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تعطیلات منگل سے جمعہ تک جاری رہیں گی تاکہ شہری عیدالاضحیٰ کی مذہبی و سماجی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہوسکیں۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے 26 سے 28 مئی (منگل تا جمعرات) تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں ملک بھر کے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

بعد ازاں سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے 26 سے 29 مئی تک سرکاری چھٹیوں کی منظوری دی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 سے 28 مئی تک تین روزہ بینک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دوران تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے، جبکہ معمول کی سرگرمیاں 29 مئی بروز جمعہ سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ جبکہ 26 مئی کو یومِ عرفہ ہوگا۔

Watch Live Public News