صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا
کیپشن: صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مشرقِ وسطیٰ کا ایک متنازع نقشہ شیئر کرکے نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے نقشے پر “United States of Middle East” تحریر تھا، جبکہ اس کے ساتھ سوالیہ نشان بھی شامل کیا گیا، جسے مختلف حلقے علامتی سیاسی پیغام قرار دے رہے ہیں۔

نقشے میں ایران کو امریکی پرچم کے رنگوں میں دکھایا گیا، صدر ٹرمپ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے اسے طنزیہ سیاسی اشارہ قرار دیا، جبکہ کئی حلقوں نے اس پوسٹ کو خطے کی حساس صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا۔

ٹرمپ کی اس پوسٹ نے بین الاقوامی سیاست اور امریکا۔ایران تعلقات کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ سیاسی مبصرین اسے خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں غیر معمولی پیغام قرار دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News