ہری پور:ضمنی الیکشن سے قبل لیگی رہنما کیخلاف الیکشن کمیشن کابڑا ایکشن

ہری پور:ضمنی الیکشن سے قبل لیگی رہنما کیخلاف الیکشن کمیشن کابڑا ایکشن
کیپشن: ہری پور:ضمنی الیکشن سے قبل لیگی رہنما کیخلاف الیکشن کمیشن کابڑا ایکشن

ویب ڈیسک: ہری پور ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ن لیگ کے امیدوار کیخلاف بڑی کارروائی کرلی۔ 

انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع میں مرتضی جاوید عباسی کے غیرمناسب الفاظ کے استعمال کے الزام میں بابرنواز خان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار بابرنواز خان خود یا ان کی طرف سے کوئی مجاز نمائندہ   ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ہری پور کے دفتر میں وضاحت کے لئے پیش نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ان کی غیر موجودگی میں یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے ان پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ 27 نومبر تک  سرکاری خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News