(ویب ڈیسک ) سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔
سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کے خلاف عثمان طارق نے 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انہوں نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی بولر عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی پلیئر ہیں اور اس سے پہلے فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔