پی ایس ایل 11:عثمان خان کی شاندار سنچری، حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 11:عثمان خان کی شاندار سنچری، حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن  11 کے 33 ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز  بنائے۔حیدر آبادکنگزمین نے 214 رنز کا ہدف  6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سےاسٹیو اسمتھ نے 47 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔انہوں نے 6 چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 106رنز بنائے۔اس کے علاوہ صاحبزدہ فرحان نے 66 اور جوش فلیپے نے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عاکف جاوید نے 3  وکٹیں حاصل کی۔

حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے عثمان خان  نے 47 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔مارنس لیبوشین نے 61  اور حسن خان نے 24 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے  محمد اسماعیل اورپیٹر سڈل نے 3،3 وکٹیں حاصل کی۔

Watch Live Public News