ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک سنسنی خیز میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے دی، جس میں کپتان لیونل میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔
یہ میسی کے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے، جس کے ساتھ انہوں نے عالمی ورلڈ کپ گولز کے تاریخی ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔ اب وہ ورلڈ کپ میں 16 گول کر چکے ہیں، جو جرمنی کے سابق اسٹار میروسلاو کلوزے کے برابر ہے۔
کنساس سٹی میں کھیلے گئے گروپ جے کے افتتاحی میچ میں میسی نے پہلے ہاف میں اسکورنگ کا آغاز کیا، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید دو گول داغ کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ یہ ان کے کیریئر کا 200 واں بین الاقوامی میچ بھی تھا، جسے انہوں نے یادگار بنا دیا۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ میسی نے اپنے چھٹے ورلڈ کپ کا آغاز بھی بھرپور انداز میں کیا۔ 8 مرتبہ بیلون ڈی اور جیتنے والے اسٹار کھلاڑی اب کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے پانچ مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کیے ہیں۔
میچ کے دوران دیگر بڑی شخصیات بھی نمایاں رہیں، جہاں فرانس کے کیلیان ایمباپے اور ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے دو، دو گول کیے، تاہم میسی نے ہیٹ ٹرک کے ذریعے سب پر برتری حاصل کر لی۔
یاد رہے کہ میسی نے اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 2006 میں کیا تھا، جبکہ 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں ان کی کارکردگی نے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔