فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ
کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1072 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 698 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 500 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافہ سے 2001 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔