ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے اپنی بیٹی کی شادی کی لیک ہونے والی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے اعلیٰ ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو مغربی طرز کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا۔ تقریب میں دیگر خواتین کو بھی بغیر حجاب کے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو نے تہران کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی جس کے بعد علی شمخانی کا اس تنازع پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
العربیہ نے فارس خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں ہفتے ایک فوجی کمانڈر کے جنازے کے دوران ایک صحافی نے علی شمخانی سے اس ویڈیو کے بارے میں سوال کیا تو اس نے کہا،" تازہ ترین تنازع پر میرا ردعمل وہی ہے جو پچھلے مسئلے میں تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی اہلکار نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ’’میں ابھی تک زندہ ہوں‘‘۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علی شمخانی نے عبرانی زبان میں ایک ٹویٹ بھی کی جس کا اردو ترجمہ ہے ’’میں ابھی زندہ ہوں‘‘۔