ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات کے جیل ٹرائل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مذہبی جماعت کے کیسز کے باعث جیل ٹرائل 30 اکتوبر تک روک دیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عدالت میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کے رش کے باعث جیل ٹرائل پر کاروائی 30 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ اب تک عکسری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 25 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ جناح ہاؤس کے قریب چوک پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 24 گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں۔ گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 26 گواہوں کے بیانات قلمبندکیے جاچکے ہیں۔