وفاقی پولیس کے ایس پی کی خود کشی کا معاملہ، آپریٹر کو تحویل میں لے لیا گیا

وفاقی پولیس کے ایس پی کی خود کشی کا معاملہ، آپریٹر کو تحویل میں لے لیا گیا

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس کے ایس پی کی خود کشی کا معاملہ، عدیل اکبر کا تعلق ضلع گجرات سے تھا، تحقیقات میں اہم موڑ آیا ہے،  عدیل اکبر کے آپریٹر کو تحویل میں لے کر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کی ایک سالہ ننھی بیٹی بھی تھی،عدیل اکبر کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن سے تھا۔

عدیل اکبر سی ایس ایس میں اپنے بیچ کے ٹاپر تھے،عدیل اکبر کو گزشتہ روز ڈینگی بھی رپورٹ ہوا تھا۔

ڈینگی کے باوجود عدیل اکبر ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہے، عدیل اکبر ترقی نہ ملنے کی وجہ سے بھی شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

عدیل اکبر کے تمام بیچ میٹ گزشتہ سال ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہوگئے تھے، عدیل اکبر  کی آئندہ بورڈ تک ترقی کو ملتوی کیا گیا تھا، اے ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی آئی نائن تعینات تھے۔ 

تازہ تحقیقات کے مطابق عدیل اکبر کے آپریٹر کو تحویل میں لے کر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ، ایس پی کی خودکشی کے حوالے سے آپریٹر سے تحقیقات کی جائیں گی ۔

خودکشی کے وقت آپریٹر ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کے ہمراہ موجود تھے ، عدیل اکبر کو کس کی کال آئی اور کیا بات ہوئی؟ تحقیقات جاری ہیں، فون کال سننے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے کیا کہا تھا؟ آپریٹر سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Watch Live Public News