ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے گریڈ 17 ،18 اور 19 کے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔
ڈی جی پلاک بینش فاطمہ ساہی کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری سیپشلائز ہیلتھ میڈیکل اینڈ ڈویلپمنٹ ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ذیشان شبیر رانا خالی آسامی پر ڈی جی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کو ڈی جی پلاک کا اضافی جارج دیدیا گیا۔
تقرری کی منتظر صائمہ ایم ڈی پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، تقرری کے منتظر محمد تنویر ماجد خالی آسامی پر ڈی جی پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی تعینات کئے گئے۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب محمد نبیل ریاض کی خدمات ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کی گئیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ قصور محمد مرتضےٰ ملک خالی آسامی پر چیف آفیسر فیصل آباد تعینات ، ایڈیشنل کمشنر جنرل قصور سلمون ایوب کو ایڈیشنل کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ قصور کا اضافی جارج تفویض کیا گیا۔
تقرری کی منتظر فضہ ارشد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کیا، ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس مس عفت النساء کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور محمد قاسم خالی آسامی پر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب عثمان غنی خالی آسامی پر پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور تعینات کیا گیا۔
سیکشن افسر کانفیڈیشنل ایس اینڈ جی اے ڈی خرم مجیب کو ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا۔