لاہور:  پاکستان نیوزی لینڈ میچ، عوامی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری

لاہور:  پاکستان نیوزی لینڈ میچ، عوامی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری

(ویب ڈیسک )   پاکستان اور   نیوزی لینڈ کے درمیان  میچ  کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ عوامی سہولت، ٹریفک کی موثرروانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ  04 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، قذافی اسٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 01 ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے،  رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ  شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03 پارکنگ اسٹینڈز مختص ہیں ۔ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ  میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا،  موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔

مال روڈ، جیل روڈ،  کینال روڈ،  فیروز پور روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ فیروز پور گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گیں۔ٹھوکر، جوہر ٹاؤن، کاہنہ کی طرف سے آنے والے شہری براستہ سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گیں۔ کینٹ، ڈیفنس کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کرسکیں گے ۔

سی ٹی اور لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ  راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  شہری میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں،  پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں، ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں۔