لاہور :شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج

لاہور :شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج

ویب دیسک: ڈکیتی واردات میں استعمال ہونے والا پستول مبینہ طور پر  لیڈی ایس ایچ او کے گھر سے برآمد، گرفتار ڈاکوؤں کے انکشاف پر ایس ایچ او وومن کے گھر ریڈ کیا گیا ۔

 ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ثانیہ اشرف کے گھر سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا.

پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر لیڈی سب انسپکٹر کے گھر چھاپہ مار کر 9 ایم ایم کا برآمد کر لیا ، ثانیہ کے خلاف پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ کیا .

کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات  کے ملزموں کے انکشافات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 

Watch Live Public News