پاکستانی اداکاربھی بھارتی نشانےپر ، فواد خان کے مداحوں کیلئے بری خبر

پاکستانی اداکاربھی بھارتی نشانےپر ، فواد خان کے مداحوں کیلئے بری خبر

ویب ڈیسک: پاکستانی  اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم "ابیر گلال" کی بھارت میں ریلیز منسوخ کر دی گئی۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم "ابیر گلال" کی ریلیز روک دی،  فلم کو 9 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کے ذرائع کے مطابق "ابیر گلال" کو اب ریلیز نہیں کیا جائے گا، پاکستانی فنکار کی موجودگی کی وجہ سے بھارتی انتہاپسند جماعتوں نے پہلے بھی فلم کی ریلیز کی مخالفت کی تھی ۔

قبل ازیں   فواد خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا "پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے پر دل بہت افسردہ ہے، متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعاگو ہوں۔"

یاد رہے کہ فواد خان فلم جو پہلے بھی کئی بھارتی فلموں میں  کام کر چکے ہیں ’ابیر گلال‘ کیساتھ طویل مدت کے بعد واپسی کر رہے تھے تاہم اب ان کی بالی ووڈ میں واپسی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔

Watch Live Public News