یوکرین پر تازہ حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ نےروسی صدر کو خبردار کردیا

یوکرین پر تازہ حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ نےروسی صدر کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کیے گئے رات گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "انتہائی خراب وقت پر کیا گیا قدم" قرار دیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تازہ پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ میں KYIV پر روسی حملوں سے خوش نہیں ہوں, ضروری نہیں، اور بہت خراب وقت ہے، ولادیمیر، روکو!

امریکی صدر ٹرمپ  نے مزید لکھا کہ ’’  ایک ہفتے میں 5000 فوجی مر رہے ہیں۔ آئیے امن معاہدے کو مکمل کریں!۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی، جو اس وقت جنوبی افریقہ کے مختصر دورے پر ہیں، نے روسی حملوں کو "دشوار" اور "بے باک" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس پر مزید دباؤ ڈالا جائے تاکہ جنگ بندی ممکن ہو سکے۔

زیلنسکی نے کہا"ہمیں روس کو روکنے کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔"

Watch Live Public News