این سی او سی کا ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان

این سی او سی کا ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔ اسد عمر نے کہا 30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹیشن میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکے گا اور مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ مالز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی پابندیاں لاگو ہوں گی.

ان کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کے بعد شادی تقریبات میں بغیر مکمل ویکسی نیشن شرکت کی اجازت نہیں ہو گی، موٹرویز، ہائی ویز پر 15 اکتوبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی. انہوں نے مزید بتایا کہ 17 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگانا لازمی ہے، بصورت دیگر وہ بھی تعلیمی اداروں میں نہیں جاسکیں گے.

یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4075 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 91 افراد انتقال کر گئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔