پاکستان کا کرپٹو ریزرو: وژن سے حقیقت تک

پاکستان کا کرپٹو ریزرو: وژن سے حقیقت تک
کیپشن: پاکستان کا کرپٹو ریزرو: وژن سے حقیقت تک

ویب ڈیسک: بلال بن ثاقب ( وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین ) کی 2018 میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔

پاکستان نے اپنے ' بٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو ' کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی اور عالمی سطح پر ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کی۔ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کی کرپٹو حکمت عملی عالمی سطح پر تیز رفتاری سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کی بجائے بلڈر کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ پاکستان کا کرپٹو ریزرو منصوبہ انقلابی اقدام بن گیا اور عالمی سطح پر پذیرائی میں اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News