بیرون ملک سونا اسمگل کرنے کی کوشش ، پی آئی اے کے دو اہلکار گرفتار

 بیرون ملک سونا اسمگل کرنے کی کوشش ، پی آئی اے کے دو اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک: کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،پی آئی اے کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور اے ایس ایف کی مشترکہ کارروائی کی، کروڑوں مالیت کے سونے کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی،پی آئی اے کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ناصر خان اور شاہد اللہ شامل ہیں، ملزمان کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کےمطابق ملزمان کے قبضے سے 7740 گرام سونا برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان پشاور ایئرپورٹ پر تعینات ہیں،ملزمان نے برآمد شدہ سونے کو بیرون ملک سمگل کرنا تھا۔

ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News