ویب ڈیسک: این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف نے مزید حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقے پی پی-87 سےمُنزا فاطمہ اور احمد محمد چٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-66 سے عین احمد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق مختلف امور پر مشاورت کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے کو سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا۔
سیاسی کمیٹی کے اراکین نے تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے ۔
باقی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے بارے میں پارٹی جلد فیصلہ کرے گی۔