ویب ڈیسک: اپوزیشن کی مذاکرتی کمیٹی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، مذاکرتی کمیٹی کل اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت کے ساتھ ہوئے ابتدائی مذاکرات کے حوالے سے بریف کرے گی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کلی جانب سے متعدد رہنما عدالتوں میں پیشیوں کے باعث مذاکرات کے پہلے دور کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔
عمر ایوب نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور ذاتی مصروفیات کی بنا پر مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکے۔
صاحبزادہ حامد رضا تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے آفیشل ترجمان ہوں گے، مذاکراتی عمل سے متعلق تمام معلومات اور پیشرفت صاحبزادہ حامد رضا میڈیا کو دیں گے۔