پی آئی اےنجکاری سے حکومت کوبراہ راست55ارب روپے حاصل ہوں گے،مشیرنجکاری

پی آئی اےنجکاری سے حکومت کوبراہ راست55ارب روپے حاصل ہوں گے،مشیرنجکاری
کیپشن: پی آئی اےنجکاری سے حکومت کوبراہ راست55ارب روپے حاصل ہوں گے،مشیرنجکاری

ویب ڈیسک: مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے حالیہ عمل میں شفافیت، قومی مفاد اور متعلقہ ادارے کی بہتری کو اولین ترجیح دی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد علی کا کہنا تھا کہ اس ٹرانزیکشن میں حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ایک جانب مناسب اور بہتر قیمت حاصل کرنا تھا جبکہ دوسری جانب یہ یقینی بنانا بھی ضروری تھا کہ نیا خریدار ادارے میں سرمایہ کاری کرے اور اسے نظرانداز نہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے سامنے دو بنیادی اہداف تھے اور انہی کو مدنظر رکھتے ہوئے نجکاری کے معاہدے کی ساخت ترتیب دی گئی۔

مشیر نجکاری کمیشن کے مطابق معاہدے کے تحت حکومت کو براہ راست 55 ارب روپے حاصل ہوں گے، جبکہ کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 45 ارب روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ 125 ارب روپے براہ راست پی آئی اے کی ضروریات اور بہتری کے لیے سرمایہ کاری کی صورت میں کمپنی میں لگائے جائیں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر پی آئی اے کی ویلیوایشن 180 ارب روپے بنتی ہے۔

محمد علی نے نجکاری کمیشن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے پورے عمل کے دوران غیر معمولی محنت کی اور گزشتہ دو سے تین روز میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے سیٹ اپ اور میڈیا سے ملاقاتوں کے بعد حکومت کو یقین ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی غیر ضروری الجھن یا پریشانی پیدا نہیں ہوگی۔

مشیر نجکاری کمیشن نے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پورے عمل میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اور حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کیا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

Watch Live Public News