منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا 

منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا 

(ویب ڈیسک ) منکی پاکس   لاہور شہر کے اندر ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے لگا۔

لاہور میں منکی پاکس کے مزید 3 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض منکی پاکس کا شکار ہو چکے ہیں ۔

میو ہسپتال میں زیر علاج تینوں مریضوں کے لیب ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق  کی گئی ہے۔مریضوں میں 33 سالہ عامر، 35 سالہ یاسمین ارشاد، اور صفدر علی شامل ہیں ۔ منکی پاکس کے مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ۔

شہر میں منکی پاکس کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود کسی ہسپتال میں قرنطینہ کا بندوبست ناپید ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ تاحال منکی پاکس کے مریضوں کو  آئسولیشن میں رکھنے کا انتظام ہی نہیں کر سکا۔

Watch Live Public News